مسلم لیگ ن کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2 ہفتے کا پیرول دینے کا مطالبہ

PMLN, Rana Sanaullah , Parole, PML-N demands
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کم از کم 2 ہفتے کا پیرول دیا جائے۔ مسلم لیگ  ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے حکومت سے مطالبہ کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو کم از کم 2  ہفتے کا پیرول دیا جائے۔ 2  ہفتے سے کم پیرول ہمیں منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سے لاکھوں لوگوں نے تعزیت کرنی ہےیہ ممکن ہی نہیں کہ تعزیت 2 دن میں مکمل ہوسکے۔ 

سابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کرب میں مبتلا ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی بدترین انتقام کا سامنا کرر رہی ہے۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جعلی کیسز کا سامنا ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اتنی توفیق نہیں کہ  شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رہا کردے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت میں ایسے ظالم لوگ ہیں کہ انہیں ان لمحات میں بھی انسانیت کا احساس نہیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مشکل وقت میں شریف فیملی کو ہمت دے۔ ظلم کی وجہ سے پوری شریف فیملی اس وقت بکھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسٹیج پر مریم نواز کو دادی کےا نتقال کی خبر ملی۔ 

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا کل لندن میں انتقال ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن جیل میں موجود شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول ہر رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔