پنجاب میں دوکانیں اور مارکیٹس شام 6 بجے بند، حکومت نے فیصلہ سنا دیا

04:41 PM, 23 Nov, 2020

لاہور: حکومت نے دکانیں شام 6 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا.

لاہور: صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور مارکیٹوں میں ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے دوبارہ سخت اقدام اٹھاتے ہوئے تمام بازار اور دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم لاہور چیمبر آف کامرس نے اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کر دی ہے۔

خیال رہے کہ آج عالمی وبا کی پیشِ نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 26 نومبر سے تعلمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کےتعلمی ادارے 26 نومبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے ۔ 

https://www.neonews.pk/14-Nov-2024/165107

یہ بھی یاد رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کی دوسری لہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں