پاکستان کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سب سے تیز ترقی کرنے والی مارکیٹ ہے، سی ای او ہواوے پاکستان

01:50 PM, 23 Nov, 2020

اسلام آباد:پاکستان خطے میں انفارمیشن، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کی سب سے تیز ترقی کرنے والی مارکیٹ ہے۔

ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک منگ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مہارتوں کا فروغ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس سے استفادہ کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کے فوائد سے حقیقی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آئی سی ٹی کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کے شعبہ کی استعداد سے استفادہ کے لئے مہارتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں