اسلام آباد:پاکستان کی سب سے زیادہ ٹک ٹاک پر فالورز رکھنے والی جنت مرزا نے خواتین کو شادی میں لانگ ڈریس کے ساتھ جوگرز پہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر حالیہ شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ نارنجی رنگ کی لانگ میکسی میں ملبوس ہیں اور ساتھ میں سفید رنگ کے جوگرز پہنے ہوئے ہیں۔
ٹک ٹاک سٹار نے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ لانگ ڈریس کے ساتھ جوگرز پہننا بالکل بھی برا نہیں ہے بلکہ ہم تقریب کے سارے کاموں کو اونچی ہیل پہن کر تھکنے کے بجائے جوگرز میں آسانی سے سرانجام دے سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا جن کے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک کروڑ سے زائد فالورز ہیں کا ایک اور روپ سامنے آیاجس کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے کافی سراہا بھی گیا۔
یاد رہے کہ پاکستانیوں کی سوچ سے تنگ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔جنت مرزا کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا تھا کوئی ٹک ٹاک سٹار کے اس فیصلے کی تعریف کررہا تھا تو کوئی ملک کے نام پر انہیں ٹرول کرنے کی کوشش بھی کر رہا تھا۔
View this post on Instagram
جنت مرزا کے کہیں اور جانے کے فیصلے نے ان کے مداحوں میں حیرانی پیدا کردی تھی اور بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ جنت مرزا کے جاپان جانے کا مقصد پاکستان میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر اچانک پابندی سے ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار ہدایت کار سید نور کی نئی فلم ''باجرے دی راکھی'' میں جلوہ گرہوں گی۔