کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئیں

10:41 AM, 23 Nov, 2020

نیویارک:عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ89لاکھ 83 ہزارسے تجاوز کر گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔


انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا میں مبتلا اب تک 4 کروڑ7لاکھ65ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ اس وقت ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار ایکٹو کیسز موجود ہیں۔


عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو آئندہ برس کے اوائل میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ بھی موجود ہے جبکہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے روس ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔


کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 62ہزار696 اموات اور ایک کروڑ25 لاکھ 88 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار773 اور91لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔


برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار197 اور 60 لاکھ71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


فرانس میں 21 لاکھ 40ہزار سے زائد افراد متاثر اور48 ہزار732 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد36 ہزار179 ہے۔


اسپین میں 15 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 42 ہزار 619 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں15 لاکھ12 ہزار کورونا کیسز اور55 ہزار24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں