بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریبی گائوں پر راکٹ برسا دیئے، بچوں سمیت 11 زخمی

08:44 AM, 23 Nov, 2020

راولپنڈی: پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی بزدل فوج نے ٹارگٹ کرکے گائوں میں منعقدہ شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔ معصوم شہریوں پر مارٹر گولے اور راکٹ برسائے گئے جس سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بزدل فوج غیر پیشہ ورانہ، انسانی حقوق اور اخلاقیات سے عاری ہے۔ ایل او سی پر منعقدہ شادی کی تقریب کو ٹارگٹ کرکے اشتعال انگیزی کا نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لائن آف کنٹرول کے علاقے کھوئی رٹہ میں گائوں جھگجوٹ میں پیش آیا۔ گائوں میں منعقدہ شادی کی تقریب میں بہت لوگ شریک تھے۔ بھارتی گولہ باری سے چھ خواتین اور چار بچوں سمیت گیارہ شہری شدید زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑانا روز کا معمول بن چکا ہے۔ بزدل بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں