لاہور: کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کا سکواڈ نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہو گیا، تاہم بخار کی علامات کی وجہ سے اوپنر بلے باز فخر زمان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے جانے والے تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں کسی کی مثبت رپورٹ نہیں آئی تاہم گزشتہ روز فخر زمان میں بخار کی علامات پائی گئی، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
قومی ٹیم کے سکواڈ نے آج علی الصبح نیوزی لینڈ کیلئے رخت سفر باندھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹونٹی میچ شیڈول ہیں، یہ سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی۔
بابر اعظم دورہ نیوزی لینڈ کے پاکستانی سکواڈ کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ محمد رضوان کو نائب کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں۔ شاداب خان ٹی ٹونٹی میں نائب کپتان ہونگے۔
Pakistan squad ready for the flight to New Zealand #NZvPAK #Cricket pic.twitter.com/TzjPtvTRWt
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) November 22, 2020
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، سہیل خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد موسیٰ، محمد حسنین، محمد عباس، حارث رئوف، فہیم اشرف، عماد بٹ، ظفر گوہر، عثمان قادر، یاسر شاہ، عماد وسیم، روحیل نذیر، خوشدل شاہ، افتخار احمد، عمران بٹ، حسین طلعت، حارث سہیک، حیدر علی، دانش عزیز، ذیشان ملک، شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، عابد علی، فواد عالم، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور اظہر علی شامل ہیں۔
خیا رہے کہ نیوزی لینڈ اترتے ہی پاکستانی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لے کر انھیں 14 روز کیلئے آئسولیٹ کر دیا جائے گا۔ ٹیم 18 دسمبر سے نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔