محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دوسرے فیز میں سرکاری کالجز میں 690 کالجز انٹرنیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے عارضی بنیادوں پر کالج ٹیچر انٹرنیز بھرتی کئے جا رہے ہیں، پہلے فیز میں سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کے بعد دوسرے فیز میں مزید690سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے، جس کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔سمری کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں مختلف شعبہ جات میں 45000 روپے ماہانہ مشاہرے پر بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتیوں کے لئے اشتہار دسمبر تک جاری کر دیا جائےگا جبکہ دسمبر کے وسط تک بھرتیوں کا تمام عمل مکمل کر لیا جائے گا۔