پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس 15 روز میں نمٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، الیکشن کمیشن

06:30 PM, 23 Nov, 2019

اسلام آباد:  پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کے دوران الیکشن کمیشن کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ  پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس 15 روز میں نمٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا حکم دیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے 15 روز میں معاملہ نمٹانے سے متعلق کوئی بات نہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن سے اگر 15 دن میں فیصلہ آگیا اور تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تو کیا ہوگا؟ لاہور میں تقریب کے دوران صحافی نے مشکل سوال وفاقی وزیر شفقت محمود سے پوچھا تو شفقت محمود نے جواب دیا کہ جب فیصلہ آئے گا تو اس کے بعد سوچیں گے کہ قانونی لحاظ سے کیا کیا جائے اور کون سا قدم اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا  کہ چیف الیکشن کمشنر کی یہ بات بہت عجیب ہے کہ پارٹی فنڈنگ کا فیصلہ 15 دن میں ہوجائے گا۔ میں مطالبہ کرتا ہوں سکروٹنی صرف تحریک انصاف کی نہیں دیگر تمام پارٹیوں کے فنڈنگ کی بھی ہونی چاہیے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کی ریٹائر منٹ سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا، الیکشن کمیشن نے بذریعہ خط وزارت پارلیمانی امور کو آگاہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی مدت 6 دسمبر کو مکمل ہو جائے گی۔

 

 
 
 

مزیدخبریں