ایلس ویلز کے پاک چین اقتصادی راہداری پر خدشات درست نہیں, اسد عمر

06:24 PM, 23 Nov, 2019

کراچی:وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا  ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ ایلس ویلز کے پاک چین اقتصادی راہداری پر خدشات درست نہیں۔


تفصیلات کے مطابق ، کراچی میں تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ  سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ، چین سے لیے گئے کمرشل قرضوں میں بھی کمی آئے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری ہماری اوّلین ترجیح اسے مزید آگے بڑھائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان پر 4.9 ارب ڈالرقرض ہے۔ بیجنگ سے لیے کمرشل قرضوں میں بھی کمی آئے گی۔ ہمارے چین کیساتھ تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرینگے کیونکہ ہمسایہ ملک تیزی سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے6 کہا  کہ امریکی خارجہ امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلز کا تجزیہ پاک چین اقتصادی راہداری پر درست نہیں۔ سی پیک ہی ہماری اوّلین ترجیح ہے، کسی کے کہنے پر دوست ملک کیساتھ تعلقات خراب نہیں کر سکتے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ٹرین کا نظام آہستہ آہستہ خراب ہوا۔ چاہتے ہیں امریکا، یورپ سے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری آئے۔ 

مزیدخبریں