لاہور: وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی پلیٹیں ٹھیک کرتے کرتے اپنے چمچے چھوڑ گئے ہیں جو سارا دن پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں رسوائی اور ناکامی ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو ابتداء میں تمام بیماریاں لگ گئی تھیں لیکن اب سکون سے حکومت کریں گے تاہم اپوزیشن اب چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا رہی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا کو آگے لگایا گیا، حلوہ پارٹیاں چلیں لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ اب آل پاکستان لٹ کمپنی فارن فنڈنگ پر سیاست چمکا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاہنہ کاچھا کے سقراط احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ ہے۔