شارجہ : ٹی ٹین لیگ میں پختونز نے راجپوتس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے کھیلے گئے 5 ویں میچ میں پختونز ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے راجپوتس کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ اپنے پہلے میچ میں دھواں دار بلے بازی کرنے والے محمد شہزاد اس میچ میں صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔راجپوتس کے کپتان برینڈن میک کولم نے 58 رنز کی شاندار باری کھیلی ، ریلے روسو نے بھی تیز رفتار 7 گیندوں پر 25 رنز بنائے ۔ایونز نے بھی 27 رنز بنائے ۔
راجپوتس کی ٹیم نے پختونز کو مقررہ 10 اوور میں 121 رنز کا ہدف دیا۔ پختونز کی طرف سے کپتان شاہد آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں 11 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو پویلین کی جانب چلتا کیا۔ دیگر باؤلرز میں سہیل خان اور محمد عرفان نے بھی ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Congratulations to @PakhtoonTeam for their first win in
— T10 League (@T10LeagueTweets) November 23, 2018
the #T10League pic.twitter.com/Qi67ZdBHgH
جواب میں پختونز ٹیم کے اوپنر آندرے فلیچر نے عمدہ 27 بالز پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔کمیرون ڈیلپورٹ نے 22 اور شفیع اللہ نے 28 رنز بنائے ۔ پختونز نے ہدف کا تعاقب 9 وکٹیں اور 2 بالز قبل ہی حاصل کر لیا ۔آندرے فلیچر کو شاندار بلے بازی کی بنا پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
راجپوتس کی جانب سے ٹمل ملز 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔