لاہور: پنجاب حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، 22 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، نئی لیبر پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 24 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی۔ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمتوں پر نئی بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، 22 لگثری گاڑیوں کی نیلامی ہوگی، 6 بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جبکہ 10 گاڑیاں پروٹوکول کیلئے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ نے پنجاب لیبر پالیسی 2000 کی بھی منظوری دے دی، سکلز ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ نے اوکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ کا مسودہ منظور کر لیا۔ گھریلو ملازمین کے تحفظ کے بل، شوگر ملز کی ری لوکیشنز اور شفٹنگ پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے ڈادوچا ڈیم کی بی او ٹی کی بنیاد پر تعمیر کی تجویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں انڈسٹریل پالیسی 2018 اور 6 اضلاع میں پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی بھی منظوری دی گئی۔