چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی ویڈیو سامنے آگئی

03:11 PM, 23 Nov, 2018

کراچی:شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر دہشگردوں کی جانب سے دستی بموں اور فائرنگ کے حملہ کے بعد دہشتگردوں کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ دہشتگرد چلتے ہوئے آرہے ہیں اور انہوں نے ہاتھوں میں بندوقیں اٹھا رکھیں ہیں اور جیسے ہی چینی قونصل خانے کے قریب واقع چیک پوسٹ پر پہنچتے ہیں تو دستی بم پھینکتے ہیں اور ساتھ ہی فائرنگ شروع کر دیتے ہیں تاہم انہیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سخت مزاحمت ملتی ہے۔

پولیس اور دہشتگردوں کے ددرمیان تقریبا تیس سے 35 منٹ مقابلہ ہوا اور آخر میں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔


سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنادیا گیا اور تمام عملہ محفوظ رہا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو شہری اور پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں