رجسٹرار کوآپریٹوز کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ فوری مکمل کروانے کی ہدایت

12:34 PM, 23 Nov, 2018

لاہور: رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت محکمہ امداد باہمی پنجاب کے افسران کا اجلاس ہوا۔ جس میں محکمہ امداد باہمی پنجاب کے افسران، صدر، چیف ایگزیکٹو افسر پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ احمد خان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کوآپریٹو ٹریننگ کالج فیصل آباد، کوآپریٹو ٹریننگ سنٹر بہاولپور کی کارکردگی، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹز کی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات اور فرانزک آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک کے قرضہ جات کی وصولی بالخصوص غیر فعال قرضہ جات کی وصولی بھی زیر بحث آئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک کے بقایا جات کی وصولی مہم تیزی سے جاری ہے اور بینک نے یکم جولائی سے 15 نومبر تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 208 ملین روپے کی وصولی کی۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹز کے فرانزک آڈٹ فوری مکمل کروائیں اور جن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹز انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات ابھی تک نہیں ہوئے ان کے انتخابات کروا کر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹز کے انتظامی معاملات منتخب انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں۔

رجسٹرار کوآپریٹوز نے بینک افسران کو ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجرا اور وصولی کے کام کو مقررہ کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں۔

مزیدخبریں