مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلیکس نے قرآن پاک کے 20 لاکھ نسخے تقسیم کئے

10:59 AM, 23 Nov, 2018

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن نے رواں سال 20 لاکھ سے زیادہ قرآن پاک کے نسخے صفر 1440ھ کے دوران تقسیم کئے۔

یہ مختلف سائز کے ساتھ قرآن پاک کے معانی کے ترجمے اور دینی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔ کنگ فہد کمپلیکس نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صفر کے مہینے میں 17 لاکھ 90 ہزار 995 قرآن پاک کے نسخے اور 2 لاکھ 45 ہزار 768 سپارے تقسیم کئے گئے۔

2 لاکھ 23 ہزار 444 مترجم نسخے مہیا کئے گئے۔ 405 مذہبی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔

مزیدخبریں