وزیر اعظم آج سندھ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

09:24 AM, 23 Nov, 2018

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی اور سکھر میں بیک وقت آج سندھ ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے آج سکھر اسٹیشن پر سندھ ایکسپریس کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائیگی۔ سندھ ایکسپریس کا افتتاح کراچی اور سکھر میں بیک وقت وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔

سندھ ایکسپریس دن 11 بجے سکھر سے کراچی اور دن ساڑھے 8 بجے کراچی سے سکھر کے لئے روانہ ہو گی۔اس ٹرین کو چلانے کا مقصد اندرون سندھ کے چھوٹے اسٹیشنوں پر مسافروں کو سفری سہولیات مزید بہتر طریقے سے فراہم کرنا ہیں۔

سندھ ایکسپریس ٹرین میں 5 اکانومی کلاس، ایک پالر کلاس، ایک بزنس، ایک لوئر اے سی اور ایک پارسل وین سہولت ہو گی۔سندھ ایکسپریس 24 نومبر بروز ہفتے کو کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی۔

مزیدخبریں