چیف جسٹس کے دورہ لندن کے دوران ڈیم کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی نکلے

01:19 AM, 23 Nov, 2018

لندن :چیف جسٹس کے دورہ لندن کے دوران ڈیم کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی نکلے، بھارتی شہری پاکستانیوں کے بہروپ میں احتجاج کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا مکروہ چہرہ برطانیہ میں بے نقاب ہوگیا، چیف جسٹس کے دورہ لندن کے دوران ڈیم کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی شہری نکلے، بھارتی شہریوں نے پاکستانیوں کے بہروپ میں احتجاج کررہے تھے، چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سے قبل بھی یہی مظاہرین مودی کے دورہ برطانیہ پر بلوچ قوم پرست بن کر احتجاج کررہے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کردیا ہے، بھارت ہر جگہ پر اکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، تمام پاکستانی جذبے کے ساتھ ڈیم فنڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستانیوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ ایک نہیں مزید ٹیم بننے چاہئیں، پاکستان میں ڈیم بننے سے بھارت کو خوشی نہیں ہورہی، بھارت پاکستان میں ڈیم بننے کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، بھارتی پروپیگنڈے کو ہمیں سفارتی سطح پر اُٹھانا ہوگا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ڈیم فنڈز میں روزانہ کی بنیاد پر 10 کروڑ روپے آرہے ہیں، اوورسیز ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی پروپیگنڈے سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، اے آر وائی نیوز نے بھارتی چہرہ بے نقاب کرکے مثال قائم کی ہے۔

مزیدخبریں