سکھر: سکھر پولیس کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 12ربیع الاول سے قبل امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں سکھر پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں کے علاو ہ نواحی علاقہ باگڑ جی ، نواں گوٹھ، بہار کالونی، پرانا سکھر، ریجنٹ سینیما کالونی سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، جبکہ ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں کی تلاشی لی گئی ، بس اڈوں اور شہر کے داخلی علاقوں راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، کاروائیوں کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے موقع پر امن وامان اور تحفظ کیلئے یہ اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں ، زیر حراست افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا جائیگا۔