ممبئی :برطانوی سنسر بورڈ نے بالی وڈ فلم ”پدماوتی“ کو کلیئر قراردیا۔ برٹش بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن(بی بی ایف سی) نے فلم پدماوتی کو بغیر کسی کٹ کے پاس کردیا ہے جس کے بعد فلم برطانیہ میں شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں تاریخ کو مسخ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ فلم بھارت میں یکم دسمبر کوریلیز ہونا تھی تاہم فلم کے خلاف مظاہروں کی وجہ سے ریلیز شیڈول کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
پدماوتی کو برطانوی سنسر بورڈ نے کلیئر کر دیا
09:35 PM, 23 Nov, 2017