پنجاب اسمبلی میں میجر محمد اسحاق کی بہادری کو سلام پیش کرنے کیلئے قرار داد جمع

09:29 PM, 23 Nov, 2017


لاہور :مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے شہید میجر محمد اسحاق کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔وطن عزیز کیلئے ان کی قربانی قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔


دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد سے افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جیت پاکستانی قوم کی ہو گی۔یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں