لاہور:معروف شاعرہ پروین شاکر کا64واں یوم پیدائش کل 24نومبر کو منایا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پروین شاکر 24نومبر1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے کم عمری میں ہی شاعری کا آغاز کردیا انہوں نے اردو شاعری کو ایک نئی طرز بخشی انہوں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی انہوں نے محکمہ کسٹم میں آفیسر کی جاب بھی کی انہیں اردو ادب میں منفرد مقام حاصل ہونے کی وجہ سے 1976ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
پروین شاکر 26دسمبر1994ء کو 42سال کی عمر میں کار حادثہ کا شکار ہوکر اپنے مداحوں سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئیں مگر ان کی شاعری آج بھی زندہ ہے پروین شاکر نے سوگواروں میں اپنا بیٹا سید مراد علی چھوڑا ہے ۔