ریاض: کرپشن کیس میں گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں جس کے دوران شہزادوں پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کیس میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، بلیک واٹر کے اہلکار شہزادوں سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے دوران ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد کے حکم پرسعودی شہزادوں پرامریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تشدد کر رہے ہیں، گرفتار شہزادوں کو ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بند کیا گیا ہے جب کہ جن شہزادوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ان میں شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال کو الٹا لٹکا کر ان پر تشدد کیا گیا، بلیک واٹر اہلکار شہزادوں کو مار پیٹ کر کر ان پر تشدد کر رہے ہیں جس کا مقصد ان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔