ممبئی : بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے نے کورٹ میرج کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر خان اور ادکارہ ساگاریکا محدود مہمانوں کے ہمراہ عدالت گئے جہاں دونوں نے جج کے سامنے پیش ہو کر شادی کی دستاویزات پر دستخط کیے۔اداکارہ کی قریبی دوست انجانا شرما نے جوڑے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ظہیر خان کی جانب سے ولیمہ کی تقریب 27 نومبر کو ممبئی کے تاج محل پیلس میں رکھی گئی ہے جس میں بالی وڈ ستاروں کو کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم 'چک دے انڈیا' سے بالی وڈ نگری میں ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے فلم 'رش' اور 'ارادہ' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکارہ پنجابی اور مراٹھی فلمیں بھی کرچکی ہیں اور ان دنوں وہ فلم 'حادثہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ظہیر خان نے بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ کورٹ میرج کر لی
06:44 PM, 23 Nov, 2017