اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ پانامااسکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب ہو، اس کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے،کسی سیامتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے، احتساب کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ پاناما اسکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب ہو۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے چار سو سے زائد پاکستانوں سے تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کے لیے درخواستیں داخل کر رکھی ہیں۔