لندن: چین میں ایپل ایپ سٹور سمیت دیگر ایپ سٹورز سے سکائپ کال اور میسج سروس کو ہٹا دیا گیا ہے، یہ ایپس مقامی قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایپل ایپ سٹور سمیت دیگر ایپ سٹورز سے سکائپ کال اور میسج سروس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ اس کی کئی دوسری ایپس کو حکومت کی جانب سے یہ کہہ کر ہٹا دیا گیا ہے کہ یہ مقامی قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں۔سکائپ کی مالک کمپنی مائیکرو سافٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ایپ کو 'عارضی طور پر ہٹایا گیا ہے اور کمپنی جلد از جلد ایپ کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
چین میں یہ ایپ اب اینڈروئڈ ایپ سٹور پر بھی دستیاب نہیں ہیں۔یاد رہے کہ چین میں اکتوبر میں ہی سکائپ کی سروس میں خلل پڑنا شروع ہو گیا تھا۔ایپل کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں عوامی تحفظ کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول ایپس مقامی قانون کے مطابق نہیں ہیں۔اس لیے یہ ایپس چین کے ایپ سٹور سے ہٹا دی گئی ہیں۔