نیویارک:افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی طرف سے طالبان کے خلاف نئی کارروائی کے باعث مقامی آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ امریکی افواج نے طالبان کی ان فیکٹریوں پر بمباری کا سلسلہ شروع کیا ہے، جہاں افیون تیار کی جاتی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس طرح طالبان کو اقتصادی طور پر بڑا نقصان پہنچایا جا سکتا ہے تاہم انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اس طرح شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہو گا کیونکہ ایسے مقامات پر عام شہری ہی کام کرتے ہیں۔ طالبان اسی افیون سے ہی ہیروئن بنا کر اسے برآمد کرتے ہیں۔