مشہورِ زمانہ فلم ’’ٹائی ٹینک ‘‘ کا ڈیلیٹ کیا سین 20 سال بعد جاری کر دیا گیا

03:05 PM, 23 Nov, 2017

ہالی ووڈ کے مقبول ترین ڈائریکٹر جیمزکیمرون کی بنائی گئی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کا ایک سین 20 سال بعد جاری کر دیا گیا۔ 1997 میں ریلیز ہونے والی ٹائی ٹینک کا یہ سین فلم کی ہیروئن ’’روز‘‘ (کیٹ ونسلیٹٰ) کے حوالے سے ہے جو حادثے میں زندہ بچ گئی تھی۔

 فلم کے اختتامی لمحات کے اس منظر میں ہیرو کے ڈوبنے کے بعد روزکو نہایت غمزدہ دکھایا گیا ہے۔امدادی کارکنوں نے اسے پانی سے باہرنکالا تو اس کی کیا کیفیت تھی، نکالے گئے اس منظر میں مکالمے نہیں ہیں۔ صرف ہلکی موسیقی اور چہرے کی تاثرات سے سے ہی اسے سمجھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے پہلے ہی سفرمیں سال 1912 میں برطانیہ سے امریکا کے سفر پر جانے والا یہ جہاز پانی بھر جانے سے نارتھ اٹلانٹک میں ڈوب گیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 1500 سے زائد مسافروں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ حادثے پر بنائی گئی فلم نے دنیا بھر میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔

مزیدخبریں