دوحا: سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کو مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس پرسوں ریاض میں ہو گا۔ اجلاس میں علاقائی امن اور سکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کے بارے میں منصوبہ بندی اور ابتدائی حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔
41 ممالک پر مشتمل اتحاد جس میں ترکی، پاکستان، ملائیشیا اور مصر کے ساتھ، ساتھ عرب ریاستیں شامل ہیں کے بارے میں جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف انفرادی کوششوں کو مربوط بنانا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں