الجھنے پر بھارتی فوج نے صحافی کو گولی مارکرہلاک کردیا،گرفتار

12:38 PM, 23 Nov, 2017

پاکستان سے منہ کھانےکے بعد بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا

نئی دہلی:بھارت میں ایک فوجی نے ایک سنیئر صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران بھارت میں کسی سنیئیر صحافی کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پولیس کے مطابق گولی چلانے والے فوجی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

قتل کی یہ واردات تری پورہ ریاست میں اس وقت رونما ہوئی جب کرائم رپورٹر سدیپ دتا بھومیک ایک پیراملٹری بیس میں موجود تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بھومیک کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ ایک فوجی سے کسی بات پر الجھ پڑے۔ گولی چلانے والی فوجی کے مطابق یہ کرائم رپورٹر اس سے بندوق چھیننا چاہتا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھومیک ریاست تری پورہ کے دارالحکومت اگرتلا کے نواح میں واقع پیرا ملٹری فورس کے ایک دفتر پہنچے اور انہوں نے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار سے ملنے کی درخواست کی۔ اسی دوران کسی بات پر تنازعہ ہوا اور ڈیوٹی پر موجود ایک فوجی نے فائرنگ کر کے بھومیک کو ہلاک کر دیا۔

مقامی پولیس اہلکار ابھیجت سپٹارشی نے گفتگو میں کہاکہ اس صحافی کو فوجی کمانڈر کے دفتر کے اندر ہی گولی ماری گئی۔ صحافی ایک فوجی سے الجھ پڑے تھے، جس کے نتیجے میں فوجی نے گولی چلا دی۔ بتایا گیا کہ اس واقعے کے فوری بعد گولی چلانے والے فوجی کو حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔

بھومیک تری پورہ ریاست میں بنگلہ زبان کے ایک معروف اخبار سے منسلک تھے۔ یہ وہی ریاست ہے، جہاں مقامی نسلی جنگجو گروہ بنگلہ زبان بولنے والے تارکین وطن کے انتہائی خلاف ہیں۔ اگرتلا میں بیس نومبر کو ایک صحافی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا گیا تھا، جب وہ متحارب سیاسی پارٹیوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی کوریج کے لیے وقوعے پر پہنچا تھا۔

مزیدخبریں