سمارٹ فونز لوکیشن سروسز بند ہونے کی صورت میں بھی معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھجواتے ہیں،رپورٹ

11:29 AM, 23 Nov, 2017

سمارٹ فون اور گوگل مل کر آپ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں یہ جان کر آ حیران رہ جائیں گئے

لندن : زیادہ تر اینڈرائڈ سمارٹ فونز لوکیشن سروسز بند ہونے کی صورت میں بھی لوکیشن کی معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھجواتے ہیں۔یہ انکشاف نیوز ویب سائٹ کوارٹزکی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کوارٹز کا کہنا ہے کہ انڈرائڈ فونز صارف کے آس پاس کے سمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔

جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے اور یہ معلومات گوگل کو بھیجتے ہیں۔صارفین کی پراﺅیسی کے لیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کے ساتھ دھوکہ ہے۔گوگل نے کوارٹز کو بتایا کہ اینڈرائڈ فونز سے ملنے والی معلومات کبھی بھی محفوظ نہیں کی جاتیں اور اینڈرائڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔

کوارٹز کے مطابق اگر سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند بھی ہو حتیٰ کہ اگر فون میں سم کارڈ نہ بھی ہو تو بھی سمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں ۔ فون کو یہ معلومات اکٹھی کرنے سے روکنے کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔صارفین کی پرائیویسی کے لیے کام کرنے والی تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس سے یہ واضح ہے کہ لوگوں کا اپنے سمارٹ فونز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

مزیدخبریں