شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بولر بن گئے ۔
کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں بوم بوم شاہد آفریدی نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا ۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے بولر بن گئے ۔ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ میں دو وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ یاسر عرفات کے پاس تھا ۔بوم بوم نے یاسر عرفات کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ۔یاسر عرفات نے 281 جبکہ آفریدی نے 283 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈین باؤلر ، ڈی جے براوو 389 وکٹیں لیکر سب سے آگے ہیں ۔