ریاض: کرپشن کے الزامات میں گرفتار سعودی شہزادے الولید بن طلال کو دیگر شہزادوں سمیت الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانے بنانے کا انکشاف ہوا ہے اس خبر نے سعودی عرب سمیت ساری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے ۔
برطانوی اخبارکی خصوصی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں پرامریکی کنٹریکٹرز تشدد کرکے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال کو بھی الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،فائیوسٹارہوٹل کے باہرسعودی اوراندرنجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکارتعینات ہیں۔
سعودی شہزادے الولید بن طلال کو میٹنگ کاکہہ کرمحل بلایاگیاتھا اور انہیں رات پونے3بجے کمرے سے گھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی اور مجرم کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی،برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ الولیدبن طلال کوبتایاگیاکہ دنیاکوتمام الزامات سے آگاہ کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ ولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ گرفتاریاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی نئی اینٹی کرپشن کمیٹی کے قیام کے کچھ ہی روز بعد میں عمل میں لائی گئی ہیں۔