ہزاروں مسلمانوں کا قاتل،خونی فوجی کمانڑر بلاآخر نرغے میں آ گیا
ہیگ :ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرنے والے بوسنیائی سرب کمانڈر کو نسل کشی اور جنگی جرائم کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔ ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹرایبیونل نے راتکو ملادچ کو 11 میں سے 10 الزامات میں مجرم قرار دیا۔'
بوسنیا کا قصائی ' کہلائے جانے والے بوسنیائی سرب کمانڈر ملادچ نے 1995 میں مشرقی بوسنیا کے شہر سربرینیتزا میں 7 ہزار بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا ۔ اس کے علاوہ سرائیوو شہر کے محاصرے کے دوران 10 ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔یہ قتلِ عام بوسنیا کی جنگ کے اختتام سے چند ماہ قبل کیا گیا جب 20 ہزار مسلمان مہاجرین سرب فوجوں سے بچنے کے لیے سربرینیتزا آئے۔