لاہور: شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 1952ءمیں کراچی میں پیدا ہوئیں اورآج ان کی 64ویں سالگرہ ہے۔ وہ خواتین اور نواجونوں کے احساسات کی منفرد شاعرہ تھیں۔ پروین شاکر نے اپنے منفرد لہجے کی وجہ سے شاعری میں بہت کم عمر میں شہرت پائی۔ ان کی پہلی کتاب ”خوشبو“ بہت مشہور ہوئی۔ اس کتاب کی ایک مشہور غزل ”کوبہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی، اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی“ آج بچے بچے کی زبان پر ہے۔
انگریزی ادب میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور پھر سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔ 1991ءمیں ہاورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پروین کی شادی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی جو بعد ازاں طلاق پر ختم ہوئی۔ 26 دسمبر 1994ءکو ٹریفک حادثے میں مالک حقیقی سے جا ملیں۔ انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔