کراچی ڈکیتی مزاحمت پر قتل ،مختلف علاقوں سے 10 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے ملزمان سمیت 10 افرادکو گرفتار کرلیا جبکہ شاہ فیصل میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

09:56 PM, 23 Nov, 2016

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے ملزمان سمیت 10 افرادکو گرفتار کرلیا جبکہ شاہ فیصل میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پریڈی کے علاقے میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد کمال الدین،عبدالرحمان اور عبدالبشیر کو اسلحے اور ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کرلیا،ملزمان نے افغانستان سے عسکری تربیت لے چکے ہیں۔

شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ عمران جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول دکاندار ہے،ملزمان نے اسے سر اور سینے پر گولیاں ماریں۔قائدآباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں میں ملوث تین ملزمان سلیمان،رحیم الدین اور محمد جید کو گرفتار کرلیاملزمان سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

سولجر بازار میں پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالکریم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی میں کارروائی کے دوران بھتہ خور گل تاج کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ساڑھے سات ہزار روپے کی رقم ملی ہے۔سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کاوروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے چھینی گئی موٹرسائیکل ملی ہے۔

مزیدخبریں