سوناکشی کی فلم”نور“ کی ریلیز نئی تاریخ کا اعلان

اگلے سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

09:50 PM, 23 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی:پاکستانی ناول نگار صبا امتیاز کے مداحوں کو ان کی 2014ءمیں ریلیز ہونے والے ناول ”کراچی یو آر کلنگ می“ پر بننے والی بالی وڈ فلم ”نور“ کا طویل عرصے سے انتظار ہے، تاہم اس کی ریلیز کو مزید آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ فلم ”نور“ میں بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جسے اب اگلے سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل فلم نور کو اگلے سال 7 اپریل کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

صبا امتیاز کا ناول عائشہ خان نامی صحافی کی زندگی پر مبنی تھا، تاہم بالی و وڈ میں اس فلم میں ممبئی کی ایک صحافی نور روئے چوہدری کی زندگی کو پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اوڑی حملے کے بعد سوناکشی سنہا نے اس بات کا اعلان کردیا تھا کہ وہ فلم میں پاکستانی صحافی کا کردار ادا نہیں کررہیں۔ سنہل سپی کی ہدایات میں بننے والی فلم میں کنان گل، پورب کوہلی اور سنی لیوں بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں