اگر بنا ورزش پیٹ کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو اِن 5 چیزوں کو اپنی غذاءکا حصہ بنالیں

اگر آپ پیٹ کی ضدی چربی سے تنگ آچکے ہیں اور ایسے کھانو ں کی تلاش میں ہیں جن کے استعمال سے یہ کم ہوسکے تو ذیل میں بتائے ہوئے کھانوں سے یہ ممکن ہے۔

07:59 PM, 23 Nov, 2016

لندن: اگر آپ پیٹ کی ضدی چربی سے تنگ آچکے ہیں اور ایسے کھانو ں کی تلاش میں ہیں جن کے استعمال سے یہ کم ہوسکے تو ذیل میں بتائے ہوئے کھانوں سے یہ ممکن ہے۔
اخروٹ:مٹھی بھر اخروٹ ایسا کام کرسکتے ہیں جو بھاری ورزشیں بھی نہیں کرپاتیں۔اس میں موجود فیٹس کی وجہ سے پیٹ کی چربی دوسرے حصوں میں منتقل ہونے کے ساتھ پگھل بھی جاتی ہے۔صبح کے ناشتے میں تھوڑے سے اخروٹ کھانے سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

کاربوہائیڈریٹس:ایسے کارب کا استعمال کریں جن کی وجہ سے چربی کم رہے اور ہول گرین سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ ہول گرین کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کی کمر پتلی رہتی ہے۔

 

 سیاہ مرچ رات کے کھانے میں:ڈنر کرتے ہوئے کھانے پرسیاہ مرچ چھڑک لیں،اس میں موجود پیپرآئین کی وجہ سے آپ کا فشار خون کنٹرول میں رہنے کے ساتھ چربی بھی پگھلے گی۔یہ جسم سے سوزش کو بھی کم کرے گی اورساتھ ہی چربی کو ایک جگہ اکٹھا ہونے سے روکے گی۔پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔

جی بھر کے سوئیں:تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کی نیند پوری نہیں ہوتی ان کاوزن بڑھتارہتا ہے۔جب ہم تھک جاتے ہیں اور نیند نہیں لیتے تو ہمارا جسم ’گیرلین‘نامی ہارمون پیدا کرتا ہے جس کیوجہ سے زیادہ بھوک لگتی ہے اور ہم زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔نتیجہ کے طور پر ہمارا وزن بڑھتا ہے اور پیٹ کی چربی میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کو دن میں8گھنٹے ضرور سونا ہے۔

مزیدخبریں