ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کا کہنا ہے کہ پیار کا معیار تبدیل ہوجاتا ہے اورمیں دنیا کا سب سے بڑا روناموی ہیرو ہوں اسی لیے یہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے جب کہ کنگ خان اپنے رومانوی کرداروں میں ڈھل جانے کے حوالے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے انہیں دلیپ کمار کے بعد ’’شہنشاہ جذبات‘‘ بھی کہا جاتا ہے لیکن اب خود بھی شاہ رخ خان نے اپنی رومانوی صلاحیتوں کے حوالے سے کھل کر اظہار کردیا ہے۔
شاہ رخ خان سے فلموں میں رومانوی کردار سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں محبت کو کم تر نہیں جاننا چاہیے کیوں کہ پیار کا معیار تبدیل ہوجاتا ہے اور میں دنیا کا سب سے بڑا رومانوی ہیرو ہوں اسی لیے یہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کی نئی آنے والی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘25 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں شاہ رخ خان نے مختصر اور اہم کردار ادا کیا ہے۔