فواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا 2 کروڑ معاوضہ مانگ لیا

یہ افسوس ناک بات ہے کہ کوئی پاکستانی فنکار کسی بھی فلم میں کام کرنے کا اتنا معاوضہ طلب کرے۔

05:57 PM, 23 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی: بھارتی فلموں سے فارغ ہونے والے متعدد فنکاروں سے پاکستانی فلم میکرز نے رابطہ کیا ہے اور انھیں آفر کی ہے کہ وہ ملکی مفاد میں پاکستانی فلموں میں کام کرکے انڈسٹری کو سپورٹ کریں اس وقت پاکستان کے معروف اداکار جو بھارتی فلموں میں کام کررہے تھے۔

فواد خان کوہندوانتہا پسند تنظیم کی جانب سے شدید مخالفت کے بعد وہاں سے واپس آنا پڑا، جس کے بعد پاکستانی فلم میکرز نے کہا یہ ہمارے ملک کے یہ فنکار پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، فلم میکرز کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں اپنے ملک میں کام کرکے انھیں زیادہ عزت اور شہرت ملی گی، بھارت میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے گزشتہ دنوں ایک پاکستانی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کرورڑ طلب کیا تھا، جس پر فلم انڈسٹری کے لوگوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا یہ افسوس ناک بات ہے کہ کوئی پاکستانی فنکار کسی بھی فلم میں کام کرنے کا اتنا معاوضہ طلب کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کوسپورٹ کرنا چاہیے جس کے بعد کسی بھی پاکستانی فلم پروڈیوسر نے ان سے رابطہ نہیں کیا جب کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے والے ایک اور پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفرجو پہلے پاکستانی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے، انھوں نے حال ہی میں ایک پاکستانی فلم’’ لاہور سے آگے‘‘ میں مہمان اداکار کے طور پر کام کیا تھا انھوں نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے فیصلہ کرلیا ہے وہ پاکستان میں بننے والی دو فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ انھوں نے پاکستان میں فلم بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں