ممبئی:بالی و وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی نئی فلم ‘پدماوتی’کے چرچے شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی میڈیا میں گردش کررہے تھے لیکن فلم سے متعلق حال ہی میں کیا گیا انکشاف لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردے گا۔
بالی ووڈ ببل کے مطابق پدماوتی میں دیپیکا پڈوکون رانی کا کردار جبکہ معروف اداکار شاہد کپور ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں۔دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی و وڈ کی لمبی ہیروئنز میں ہوتا ہے لہٰذا شاہد کپور نے ان کے قد کے برابر آنے کیلئے “ہیلز” کا سہا را لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکارفلم میں ملکہ اور بادشاہ کا کردار ادا کارہے ہیں لہٰذا شاہد کا قد چھوٹا ہونے کے باعث شوٹنگ میں کافی دقت پیش آرہی تھی۔
فلم کے ہدایت کار (سنجے لیلیٰ بھنسالی)نہیں چاہتے تھےکہ ان کی ملکہ بادشاہ سے لمبی لگے لہٰذا اس مشکل کا یہ حل نکالا گیا کہ شاہد کپور کو “ہیلز”پہنادی گئیں۔واضح رہے کہ پدما وتی اگلے سال 17 نومبر 2017 کو ریلیز کی جائے گی ،فلم میں دیپیکا پڈوکون، شاہد کپور کے علاوہ رنویر سنگھ اور آدیتی راؤ حیدری اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔