ویلنٹائن ڈے پر نئی پاکستانی فلم ’بالوماہی‘ ریلیز ہو گی

ایک منٹ کے اس ٹریلر میں فلم کا مرکزی جوڑا عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری جلوے بکھیرتے دکھائی دئیے

04:51 PM, 23 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

فلم اپنے موضوع اور ٹریٹمنٹ کے حوالے سے ’ویلنٹائن ویک‘ کے لئے نہایت موزوں ہے، اسی لئے اس کی ریلیز اگلے سال فروری کے مہینے میں مقرر کی گئی ہے۔
کراچی :پاکستان ٹی وی اسکرین کے بڑے ستاروں کی پہلی فلم ’بالو ماہی‘ کا ٹریلر دھوم دھام سے ریلیز کردیا گیا۔ایک منٹ کے اس ٹریلر میں فلم کا مرکزی جوڑا عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری جلوے بکھیرتے دکھائی دئیے۔لگتا کچھ یوں ہے کہ عثمان اورعینی کی شکل میں پاکستانی سینما کو ایک اورخوبصورت جوڑی مل گئی ہے۔ہائصم حسین کی ڈائریکٹ کردہ فلم کا ٹریلر قوالی ’’رنگ دے چنر۔۔‘‘پرمشتمل تھا جسے گایا راحت فتح علی خان نے اورکمپوزکیا ہے ساحرعلی بگا نے۔

’بالو ماہی‘ ایسی رومینٹک کامیڈی اسٹوری ہے جس کا تانا بانا لاہور اور شمالی علاقوں کے پس منظرمیں بناگیا ہے۔اس فلم کے ذریعے سپرماڈل صدف کنول بھی فلمی سفرکا آغاز کر رہی ہیں۔سعدیہ جبار کی پروڈیوس کردہ اور سعد اظہرکی لکھی ہوئی فلم ’بالو ماہی ‘ 10 فروری کو ریلیز ہوگی۔فلم اپنے موضوع اور ٹریٹمنٹ کے حوالے سے ’ویلنٹائن ویک‘ کے لئے نہایت موزوں ہےاسی لئے اس کی ریلیز اگلے سال فروری کے مہینے میں مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں