وائٹ ہاؤس میں سول ایوارڈزکی تقریب،بڑےناموں کی شرکت

04:37 PM, 23 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:  وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ ترین سول اعزازکی تقریب میں امریکی صدر باراک اوباما نے مختلف شعبوں سے منسلک نامور افراد میں میڈلز تقسیم کیے۔

وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ ترین سول اعزازکی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں امریکی صدر باراک اوباما کی سربراہی میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں مختلف شعبوں کے نامی گرامی افراد نے شرکت کی۔امریکی باسکٹ بال اسٹارکریم عبدالجبارکوخدمات پرمیڈل سے نوازا گیا ۔نامور اداکار ٹام ہینکس بھی سول اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔تقریب میں نامور امریکی اداکارہ سسلی ٹائسن سمیت میڈیا نمائندگان اور کھلاڑیوں کو بھی میڈلز دیے گئے۔

مزیدخبریں