لاس اینجلس : سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعہ پر مبنی ہالی وڈ بائیو گرافیکل فلم ”جیکی“ کا ٹریلر جاری رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ پابلو لارین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 1963ءمیں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعہ پر بنائی گئی ہے۔فلم میں نتالی پورٹمین نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول جیکی کینیڈی کا کردار نبھایا ہے۔ ان کے علاوہ جان ہرٹ‘ ڈیوڈ کیوس‘ پیٹر سارس گارڈ شامل ہیں۔ بائیو گرافیکل فلم رواں سال دو دسمبر کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی
جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعہ پر مبنی ہالی وڈ فلم ”جیکی“ کا ٹریلر جاری
فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی
04:26 PM, 23 Nov, 2016