مولانا فضل الرحمن بیمار، لاہور کے ہسپتال میں داخل

مولانا فضل الرحمن بیمار، لاہور کے ہسپتال میں داخل

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کے چیئرین مولانا فضل الرحمان لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لبلبے کی تکلیف کے باعث ان کی شوگربھی بڑھ گئی ہے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے عیادت کی۔

لاہور کےاتفاق ہسپتال میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا علاج جاری ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی انڈو اسکوپی کی گئی ہے ۔ رپورٹس ملنے کے بعد ہی باقاعدہ علاج تجویز کیا جائے گا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں منگل کو اسپتال لایا گیا تھا، مولانا کے ٹیسٹ جاری ہیں اورانہیں شوگرکنٹرول کرنے کی ادویات دی جا رہی ہیں۔