وزیراعظم نواز شریف کا جنرل راشد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعظم نواز شریف کا جنرل راشد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے جنرل راشد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل راشد محمود نے بہت سے ٹاسک کامیابی سے حاصل کیے۔ انہوں نے دوست ممالک کی عسکری قیادت سے قریبی روابط کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

جنرل راشد محمود کی پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے جنرل راشد کی بصیرت سے فائدہ اٹھایا،ہمیں ان پر فخرہے۔