ٹوکیو:جاپان کے شہر ٹوکیو میں مسلم خواتین کے لیے پہلے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ،جسے دیکھ کر مسلم خواتین دنگ رہ گئیں انہوں نے منتظمین کو شاندار شو کرنے پر مبارک باد دی،ٹوکیو کے فیشن شو میں اسلامی اقدار کا احترام مقدم رکھتے ہوئے حجاب کے نت نئے رنگ اور انداز پیش کئے گئے ۔
جو دیدہ زیب اور دلکش ہونے کے باعث اپنی مثال آپ تھے ،حجاب پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور شو کو چار چاند لگا دئیے ،اورحاضرین سے خوب داد وصول کی ،اس تقریب میں دنیا بھر سے مسلم ڈیزائنرز نے حصہ لیا جنہوں نے حجاب کو نئی جدت دیتے ہوئے کھلتے رنگوں کے ساتھ ساتھ فیشن کے بدلتے تقاضوں کا بھی خیال رکھا ہے۔