سردار عتیق خان نے سٹی باغ کے کنوینئراور ضلع باغ کے سیکرٹری مالیات کے لیے ناموں کی منظوری دے دی

02:09 PM, 23 Nov, 2016

راولپنڈی: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق خان نے سٹی باغ کے کنوینئراور ضلع باغ کے سیکرٹری مالیات کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔

مسلم کانفرنس کے قائمقام سیکرٹری جنرل راجہ آفتاب اکرم ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری علامیہ کے مطابق صدر مسلم کانفرنس نے ضلع باغ کے صدر سردار عبدالرشید چغتائی کی تجویز پر خالی عہدوں کیلئے جن نئے ناموں کی منظوری دی ہے اُن میں خالد اکبر عباسی ایڈووکیٹ کوسٹی باغ کا کنوینئر جبکہ راجہ سجاد کیانی ایڈووکیٹ کوضلعی سیکرٹری مالیات نامز د کیا ہے۔صدر جماعت نے نامزد کنوینئرخالد اکبر عباسی کو ہدایت کی ہے کہ مرکزی عہدیداران و ضلعی تنظیم کی مشاورت سے جلداز جلد سٹی باغ کی تنظیم مکمل کریں۔

مزیدخبریں