اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیمرا کو ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم ) لائسنس کی نیلامی شیڈول کے مطابق کرنے کی اجازت دے دی ۔
نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی پر حکم امتناع جاری کیا تو جو پیمرا نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کا حکم امنتناع ختم کرکے نیلامی کی اجازت دیدی ۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیمرا ترجمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ لائسنس کی نیلامی تھوڑی دیر بعد شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کیبل آپریٹرز ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف ہیں ان کا موقف ہے کہ نیلامی 5 سال تک موخر کی جائے ۔