اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی، وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی بڑھائی گئی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف بھی شامل ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہرسال اضافہ کیاجاتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2010 میں پہلی بارایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا۔ افراط زرکومدنظررکھ کر اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ممالک کے درمیان 9 معاہدے ہوئے ہیں۔